کوئٹہ(آن لائن) حکومت بلوچستان کا نوجوانوں کے لیے ملازمت میں عمر کی بلائی حد 43 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ریگولیشن سیکشن I کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نوجوانوں کیلئے ملازمت میں عمر کی
بلائی حد 43 سال کی رعایت ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق سول سروس پوسٹ رولز2012ء کے تحت حکومت بلوچستان نے نوجوانوں کو عمر میں رعایت ہوگی جو نئے امیدوار اورسرکاری ملازمین کو حاصل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کی مدت 24جون 2020ء سے 23جون 2020ء تک ہوگی۔