اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق سپل ویز ہونے والی تیز بارش اور آئندہ کی مذید ہیشن کوئی کے بعد کھولے، ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش مکمل ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق
ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش سطح سمندر کے لحاظ سے 1752 فٹ ہے، پانی کا لیول 1751.90 فٹ بلند ہونے پر سپل ویز کھولے گئے۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق سپل ویز کے ڈیڑھ فٹ کھولے گئے گیٹ سے 6000 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے، سپل ویز کچھ گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق پانی کے اخراج سے قبل سائرن بجائے گئے، سائرن بجانے کا مقصد قریبی آبادیوں کو الرٹ کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق نشیبی علاقوں کے رہائشیوں اور راولپنڈی انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہاکہ شہریوں سے گزارش ہے اگلے کچھ دنوں تک ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔