بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پنجاب میں وزراء کے صوابدیدی فنڈز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی،نئی گاڑیوں، ائیرکنڈیشنرز اور غیر ملکی دوروں بارے بھی اہم فیصلے

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجا ب میں وزراء کے صوابدیدی فنڈز کے استعمال پر پابندی عائدکردی گئی، وزیرا علیٰ کی منظوری سے غیر ملکی دوروں کی اجازت ہوگی ۔اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جار ی کردیا۔ محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب

میں سرکاری خرچ پر بیرون ممالک دوروں اور علاج پر پابند ی عائد کر دی گئی ، نئی گاڑیوں اور ائیر کنڈیشنرز کی خریداری،صوبائی وزراکے گھروں کی تزئین و آرائش پر بھی پابندی، ایمبولینس،تعلیمی اداروں کیلئے بسیں ، کوسٹرز،موٹر سائیکل، واٹر باوزرز اور فلڈ ریلیف وہیکل کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔عارضی ملازمین کی بھرتی ،اپ گریڈیشن بھی نہیں ہو سکے گی ، فائیو سٹار ہوٹلز میں سیمینار اور ورکشاپ پر پابندی ،منصوبوں کی تشہیر کیلئے الگ فنڈز نہیں رکھے جائیں گے ،پالیسی کا اطلاق تمام سرکاری محکموں، لاہور ہائیکورٹ، لوکل گورنمنٹ پر ہو گا، پبلک سیکٹر کمپنیز ، اتھارٹیز، خود مختار ادارے، اٹیچ ڈیپارٹمنٹس اور سپیشل انسٹیٹیوشن پر پالیسی لاگو ہو گی سرکاری فنڈز کے کمرشل بنکوں میں رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…