بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتوں کو گرا دیں، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت حکم

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی 10محرم پرجلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہئں، بارش کے پانی کے بہا کو روکنے کے تمام مقامات کی نشاندہی کریں، کوئی نجی یا سرکاری عمارت رکاوٹ بن رہی ہے تو اسے بلڈوز کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں بارش کے بعدکی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی سندھ نے

ہدایت کی کہ 10محرم پرجلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔کراچی میں پانی جمع ہونے سے متعلق کمشنر کراچی نے بریفنگ دی، مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹاورکے علاقے میں جمع پانی کوکو کلیئر کرا رہے ہیں، باتھ آئی لینڈ، گلشن فیصل، کلفٹن کے مختلف بلاکس سے پانی کلیئرکریں، بارش کے بعدبیشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں 170 بحال نہیں ہوئے جبکہ ضلع جنوبی کے علاوہ دیگراضلاع کے بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔وزیراعلی سندھ نے سوال کیا کہ ضلع جنوبی کے بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی تاحال کیوں نہیں کی جاسکی؟ کیا کے ایم سی کا اربن ڈیزاسٹر ریسپانس یونٹ بھی متحرک نظر نہیں آیا، بارش کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے تمام مقامات کی نشاندہی کریں، کوئی نجی یا سرکاری عمارت رکاوٹ بن رہی ہے تو اسے بلڈوز کریں، شہر کوٹھیک کرنا چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کیوں نہ کرنے پڑیں۔وزیراعلی سندھ نے سینئرممبربورڈ آف رونیو کو تمام اضلاع کے سروے کی ہدایات جاری کی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملیر کے تقریبا تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوگئی ہے، کچھ گلیوں میں پانی موجود ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام گلیاں صاف چاہیئں، لوگ کہتے ہیں حکومت نظر نہیں آتی، لوگ کام کررہے ہیں لیکن سول ڈریس کی وجہ سے پہچانے نہیں جاتے، مصروف عملے کوجیکٹ پہنائی جائے تاکہ حکومت کے

متحرک ہونے کا پتہ چلے، آپ سب کو کوئی جیکٹ پہنائیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا ڈی سیز کراچی میں اپنے علاقوں کینالوں کی دیکھ بھال کریں، کیچڑ اور پلاسٹک کی تھیلیاں نالے چوک کردیتے ہیں، تمام نالے چیک کرکے صاف کرائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں کچرے کا مسئلہ ہے، ضلع وسطی کے تمام علاقے صاف کیے گئے ہیں، ضلع جنوبی میں تمام نالے صاف ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی موجودہے، شہر کے تمام نالوں کاپانی ضلع جنوبی میں جا کر گرتا ہے، ضلع جنوبی میں پانی کی نکاسی تیزی سے نہیں ہوتی۔مراد علی شاہ نے مزید کہا مجھے اندازہ ہے کہ عملہ اتنا نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر کو عارضی عملہ رکھ کر ایمرجنسی میں کام کرانے چاہییں، ہم اس طرح کا کوئی نظام بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…