پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم، موبائل ٹاورز کو بجلی کی سپلائی معطل

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شدید بارشوں کے بعد کراچی میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے اور مختلف علاقوں میں موبائل ٹاورز کو بجلی کی سپلائی چوبیس گھنٹوں سے بند ہے۔ کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی،کراچی کے علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادار، ایم اے جناح روڈ کے اطراف

مواصلاتی سگنلز بند کر دیئے گئے تھے،پیپلز چورنگی، ریڈیو پاکستان اور اطراف کے علاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند کی گئی، جلوس کے روٹ پر آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو بھی کنٹینر اور ٹینٹ لگا کر بند کر دیا گیا۔سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی کی جاتی رہی۔دوسری جانب بدین میں پی ٹی ایل کہ مواصلاتی نظام میں فنی خرابی کے بعد فون انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل دنیا بھر سے رابطہ منقطع صارفین صحافیوں اور آن لائن کلاسس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اور طالبہ کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا. بدین شہر سمیت ضلع بھر میں بارشوں کے بعد پی ٹی ایل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث گذشتہ تین روز سے پی ٹی ایل کی لینڈ لائن فون انٹر نیٹ اور تمام موبائل فون نیٹ ورک سروس متاثر ہو کر رہ گئی ہے ٹیکنیکل خرابی کہ باعث فون انٹرنیٹ سروس اورموبائل نیٹ ورک کے سنگنل مسلسل تعطل کا شکار اور بار بار منقطع ہو رہے ہیں کوچھ نیٹ ورک تو مسلسل بند ہیں صارفین کا ملک سمیت دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے جس کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ انٹر نیٹ کی سروس معطل ہونے کے باعث مختلف کالیجز اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات آن لائن کلاسس بھی متاثر ہو رہی ہیں اور بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ صحافیوں کو بھی خبروں فوٹیج اور فوٹو کی رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے. صارفین نے وزیر مواصلات اور ٹیلی کمیوکیشن سے مطالبہ کیا ہے بدین میں فون انٹر نیٹ اور موبائل فون کی سروس کی طویل بندش کا نوٹس لیا جائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…