کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری کی دہائی پر فوری کارروائی کی ہدایت کی جبکہ پریشانی کی شکار ایک خاتون کی مدد بھی کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نکاسی آب اور دیگر کارروائیوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے پر تھے۔مراد علی شاہ جب ایک جگہ پر صفائی کے کاموں کا معائنہ کر رہے تھے تو اس دوران ایک خاتون اپنے بچوں کی گمشدگی کی شکایت لے کر
وزیراعلیٰ کے پاس پہنچی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس خاتون کی بات تحمل کے ساتھ سنی۔اس خاتون نے بتایا کہ اس کے بچے رکشا کرنے کے لیے تھے تاہم ابھی تک نہیں لوٹے۔وزیراعلیٰ سندھ نے خاتون کو ان کے بچے ڈھونڈنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے سی سی پی او کراچی کو بچے ڈھونڈ کر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔خاتون سڑک پر گاڑی کا انتظار کر رہی تھیں تو وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی گاڑی دے کر خاتون کو پٹیل پاڑی روانہ کیا۔