اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے بزرگ رہنما جاوید ہاشمی کا کہناہے کہ جب میں کراچی میں عمران خان سے ملا تو وہ خود گاڑی چلا کر مجھے لینے آئے، تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلے میرے لئے گاڑی چلائی۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ اس وقت عمران خان
نے مجھ سے کہا کہ میں آج 35 سال بعد گاڑی چلا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے احترام کے ساتھ لے گئے اور میں بھی اس چیز کا احترام کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ بعد جو پارٹی کا بیانیہ چلا مجھے اس پر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان حکومت چلانے کے لئے تیار نہیں تھے۔