اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

گیس کے 5 کنوئیں نجی کمپنیوں کو مفت دیدئیے گئے،پی پی ایل نے اربوں لوٹ لئے، وزارت پٹرولیم ہوش میں آ ہی گئی

datetime 27  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزارت پٹرولیم نے پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ (پی پی ایل) میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لے لیا ہے اور اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ میں 67فیصد سے زائد کے شئیرز حکومت پاکستان کے ہیں جس کی ذمہ دار وزارت پٹرولیم ہے۔ وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا ہے کہ اعلیٰ افسران نے پی پی ایل میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے

متعلقہ حکام سے تمام متعلقہ دستاویزات طلب کر لی ہیں۔ آن لائن نے گزشتہ روز پی پی ایل میں اربوں روپے کی کرپشن، بدیانتی، ملکی قوانین کی خلاف ورزی اور ذاتی کرپشن کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی اور قومی دولت لوٹنے والوں کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ کے مطابق پی پی ایل کے اعلیٰ حکام نے 5گیس کے کنویں من پسند نجی کمپنیوں کو الاٹ کر دئیے ہیں یہ پانچوں کنویں کم پریشر والی گیس کے ہیں ان میں ایک کنواں پنجاب میں جبکہ 4کنویں سندھ میں موجود ہیں اور سات نجی کمپنیوں کو یہ کم پریشر والی گیس ک کنویں دئیے گئے ہیں۔یہ گیس کنویں ان کمپنیوں کو دئیے گئے ہیں جن کو پہلے وہ نان کوالیفائیڈ کیا تھا لیکن چند ماہ کے بعد رات کی تاریکی میں خاموشی کے ساتھ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے پی پی ایل کے افسران نے انہی نان کوالیفائیڈ کمپنیوں کو دے دئیے ہیں۔ کم پریشر گیس (RAW GAS)کے کنوؤں کو فروخت کرنے کا ٹینڈر گزشتہ سال اپریل میں دیا گیا جس میں متعدد گیس کمپنیوں نے شرکت کی۔ پی پی ایل نے چند کمپنیوں کو ٹیکنیکل بنیادوں پر نااہل قرار دے دیا لیکن چند ماہ کے بعد رات کی تاریکی میں ان کمپنیوں کو دے دئیے ہیں۔ 5کنویں دیتے وقت وزارت پٹرولیم کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا کیونکہ وزارت پٹرولیم کے وزراء مشیر اور اعلیٰ افسران اس بندربانٹ بارے بالکل لاعلم تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم نے اب اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…