لاہور( این این آئی)کابینہ اجلاس کے منٹس آف میٹنگ کی توثیق کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو قانونی حیثیت مل گئی جس سے بزنس رولز کی بھی منظوری ہو گئی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 15صوبائی محکموں کی تشکیل اور سیکرٹریز کی
تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں محکمہ زراعت،تعمیرات و مواصلات،خزانہ، بلدیاتی، قانون، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،آبپاشی ،صحت، ہائیر ایجوکیشن، سکولز ایجوکیشن، سپیشل لیٹریسی کا ایک ہی محکمہ ہوگا، لائیو سٹاک، جنگلات، فشریز، داخلہ ، بورڈ آف ریو نیو اور سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کا محکمہ اور اس کا با اختیار سیکرٹری ہوگا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو چیف سیکرٹری پنجاب کی طرح فیصلوں کا مکمل اختیارہوگا تاہم وہ اقدامات کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کو اعتماد میں لیں گے۔ پولیس بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی طرز پر دفاتر قائم کرے گی ۔