جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کے دن گنے جا چکے ،یہ مہمان ہیں کسی وقت بھی ان کی حکومت گر سکتی ہے،قمر زمان کائرہ کا دعویٰ

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان بد ترین مشکلات کا شکار ہو گیا ہے، عوام مہنگائی میں پس کر رہ گئی ہے،2سال کے عرصہ میں حکومت نے یو ٹرن کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔صر ف ایک ہی کام کیا کہ نواز شریف کو پکڑو شہباز شریف کو پکڑو بلاول زرداری کو پکڑو۔2سال کے عرصہ میں عدالتوں میں اور نیب میں کیس لے کر گئے ہیں

لیکن کسی کیس میں کوئی سزا نہیں دلوا سکے۔یہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،یہ مہمان ہیں کسی وقت بھی ان کی حکومت گر سکتی ہے، ان کے اپنے ہی لوگ ا نکو بددعا دے رہیں ہیں،نہ ان سے بیٹنگ ہو رہی ہے اور نہ ہی بالنگ ،کپتان کا زور ختم ہو گیا ہے،وفاق سندھ کے ساتھ انصاف نہیں کر رہا۔ لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے قمرالزمان کائرہ نے کہاکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا اگر ابھی اس میں بہتری آئی ہے تو اس میں عوام نے بہت احتیا ط کی ہے۔ اگر حکومت کہتی ہے کے ہماری وجہ سے بہتری آئی تو ہو سکتا ہے،اللہ ہمیںاس وبا سے محفوظ رکھے،ابھی ہمیں دہان رکھنا ہوگا اور احتیات کرنی ہوگی،انہوں نے سمجھا جس طرح کورونا میں بہتری آئی ہے اسی طرح ہر طرف بہتری آگئی ہے مگر ایسا کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کبھی کہتے ہیں کہ خزانہ کھالی ہے کبھی کہتے ہیں کہ انہوں نے ملک میں کام نہیں کروائے۔2سال سے انکا یہی رونا ہے۔70 سال میں اتنا قرضہ نہیں آیا جتنا قرضہ اس حکومت نے لے لیاہے۔ان سے پوچھا جائے کہ جو قرضہ لیا ہے وہ کہاں لگایا ہے،نہ کوئی سڑک بنی نہ کوئی سکول بنا،کوئی ڈویلپمنٹ کا کام نہیں ہوا۔ہمارے دور میں کبھی مہنگائی نہیںہوئی،ہم نے اپنی دور میں ملازموں کی تنخواہیں اور پنشنیں بڑھائی،ہم نے سڑکیں بنائی ،نوکریاں دی،ہم نے بینظیر انکم سپورٹ دیا انہوں نے اسکا نام تبدیل کر دیا۔2سال کے عرصہ میں 12ہزار ارب

کا اضافہ کیا قرضے میں ۔یہ کہتے تھے ہم آئیں گے تیل پر سے ٹیکس ختم کر دیں گے اور تیل سستا کر دیں گے۔انہوں نے کہا جو بھول بجھکڑ منسٹر بنے بیٹھیں ہیں ان سے پوچھا جائے کے آج بجلی ،گیس اور تیل کے بل کیوں بڑھ رہیں ہیں۔چینی 77روپے سے آج 110روپے کلو ہو گئی ہے۔جس چیز پر وزیر آعظم ایکشن لیتا ہے وہ چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔جتنے مسلم لیگ ن نے 2018میں ٹیکس اکٹھے کیے تھے یہ اس سے آدھے بھی اکٹھے نہیں کر

سکے۔یہ کہتے تھے ہم 8000ارب اکٹھا کریں گیاور4000ارب بھی اکٹھا نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا تھا ہم آئیں گے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گیا،آج تھانوں میں کچہری میں ہر جگہ کرپشن ہو رہی ہے اور کوئی روکنے والا نہیں ہے۔پنجاب جیسے صوبے پر گلزار صاحب جیسے بندے کے ہوالے کر دیا،نہ اس کو کوئی تجربہ ہے یہ بس کسی کی خواہش پر پورا کر دیا گیا۔میں مانتا ہوں کہ کراچی کے حالات بہت خراب ہیں اور اب کافی بہتری آرہی ہے۔وفاق سندھ کے ساتھ انصاف نہیں کر رہا۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حکومت سے بھر پور تعاون کرنے کی کوشش کی لیکن حکومت نے تعاون نہیں کیا۔حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،یہ مہمان ہیں کسی وقت بھی ان کی حکومت گر سکتی ہے۔آج لوگ بہت پریشان ہیں ان کے اپنے ہی لوگ ا نکو بددعا دے رہیں ہیں۔نہ ان سے بیٹنگ ہو رہی ہے اور نہ ہی بالنگ ہو رہی ہے ،کپتان کا زور ختم ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…