پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پورے کرہ عرض پر سعودی عرب سے بڑھ کر پاکستان کا کوئی محسن دوست نہیں،انتہائی اہم مطالبہ کر دیا گیا

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ القدس چوک دالگراں میں ’’پاک سعودی دوستی‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر جماعت حافظ عبدالغفارروپڑی نے کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء نے کہا کہ پورے کرہ عرض پر سعودی عرب سے بڑھ کر پاکستان کا کوئی محسن دوست نہیں ہے، پاک سعودیہ تعلقات

غیر ذمہ ذارانہ بیان دینے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فوری استعفیٰ لیا جائے۔سیمینا ر سے علامہ زبیر ظہیر، جے یو آئی کے مولانا امجد خان،،حافظ عبدالوھاب روپڑی ، پروفیسر عبدالمجید،مفتی عاشق حسین ، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی،مولانا حافظ محمد شریف جنگوانی، علامہ ناصر مدنی ، رانا نصر اللہ خان، مفتی عاشق حسین، حافظ زبیر ورک، مولانا شکیل الرحمن ناصر،علامہ سئد محمودغزنوی،مولانا عاصم مخدوم، اورمولانا زاہد محمود قاسمی سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔مقررین نے مزید کہا کہ پاک سعودیہ دوستی کی تاریخ ازل سے ہے اور انشاء اللہ ابد تک رہے گی، دونوں ممالک کے درمیان مکہ اور مدینہ کا نہ ختم ہونے والا روحانی رشتہ ہے ، مقررین ے کہا کہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں سعودی عرب نیاس وقت کے صدر پاکستان کو پیشکش کی تھی کہ کہ سعودی عرب کے مالی اور عسکری تمام ذرائع پاکستان کے دفاع کے لئے وقف ہیں ، 1971 ء میں جب پاکستان دو لخت ہوا تو شاہ فیصل اس قدر روئے کہ کوئی پاکستانی اس قدر نہیں رویا ہوگا۔، جب امریکہ نے ایف16جنگی طیاروں کی خریداری ے لئے پاکستان سے م،عادے کی خلاف ورزی کے لئے شرط رکھی کہ تمام طیاروں کی نقد رقم ادا کی جائے تو سعودی عرط نے پاکستان کی طرف سے طیاروں کی مکمل رقم اداکی تھی ، مقررین نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مالی اعتبار سے سعودیہ کا ہی مرہون منت ہے ،2005ء زلزلے اور 2012ء کے

سیلاب میں سعودیہ نے پوری دنیا سے بڑھ کر پاکستان کی مدد کی ،انہوں نے کہا کہ پورے کرہ عرض پر سعودی عرب سے بڑھ کر پاکستان کا کوئی محسن دوست نہیں ہے، پاک سعودیہ تعلقات غیر ذمہ ذارانہ بیان دینے پر موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فوری استعفی لیا جائے، وزیر خارجہ شاہ محمود کی غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان جان بوجھ کرغلط فہمیاں ڈالنے کی کوشش کی گئی،

اور اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے الٹا میڈیا میں سعودی عرب کیخلاف بیان بازی ک جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،مقررین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سفارت آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوست ملک کے خلاف بیان دیکر اس سے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ حافظ عبدالغفارروپڑی نے اپنے صدارت خطاب میں کہا کہ پاکستان کے پانچ کروڑاہلحدیث سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں ، اور انشاء اللہ پاک سعودی تعلقات کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…