اسلام آباد (این این آئی) ڈبلیوڈبلیو ایف نے مزدوروں کی بیٹیوں کے لئے شادی کی گرانٹ کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق مزدوروں کی بیٹیوں کے لئے شادی کی گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کردیا،
ترجمان کے مطابق ڈیتھ گرانٹ 5 لکھ روپے سے 6 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ اپنے تمام محکموں کو متحرک اور منافع بخش اداروں میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیِ۔زلفی بخاری نے کہاکہ جامع اقدامات کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کو منافع کمانے کے شعبے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔زلفی بخا ری نے کہاکہ ای او بی آئی میں بھی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس کے معاملات میں شفافیت لانے کے لئے متعدد اقدامات شروع کیے گئے۔