پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اپنی بیٹیوں کو پوسٹ گریجویٹ تک تعلیم دلوانے کے بعد 76 سالہ بزرگ نے مالاکنڈ یونیورسٹی میں بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ لے لیا، عزم و ہمت کی روشن مثال

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

مالاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں 76 سالہ محمد خان نے حال ہی میں مالاکنڈ یونیورسٹی میں بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ لیا ہے، محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پاس کرنا ان کا خواب ہے لیکن وہ مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری، عزم و ہمت نے انہیں مالاکنڈ یونیورسٹی پہنچا دیا جہاں انسٹی ٹیوٹ

کے حکام ان کے خوابوں کی تکمیل میں ان کی مدد کر رہے ہیں، 76 سالہ بزرگ نے بتایا کہ میں نے 1962 میں میٹرک کیا اور 1963 میں بطور ٹیچر گورنمنٹ سکول میں کام شروع کیا۔ وہ 2004ء میں ریٹائر ہوئے لیکن تعلیم سے ان کی دلچسپی کم نہ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2020ء میں ایف اے کا امتحان پاس کیا اور اب میں بی اے کرنے کا خواہش مند ہوں۔ بی اے کے بعد ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو پوسٹ گریجویٹ تک تعلیم دلوائی ہے، ان کی طرف سے میں نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے تو اب میں نے اپنی تعلیم پوری کرنے کی ٹھان لی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے وائس چانسلر نے محمد خان کے تمام اخراجات کی ذمہ داری لے لی ہے۔ وہ تمام شعبوں میں ان کی مدد کر رہے ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  خیبرپختونخوا میں 76 سالہ محمد خان نے حال ہی میں مالاکنڈ یونیورسٹی میں بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ لیا ہے، محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پاس کرنا ان کا خواب ہے لیکن وہ مالی حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری، عزم و ہمت نے انہیں مالاکنڈ یونیورسٹی پہنچا دیا جہاں انسٹی ٹیوٹ کے حکام ان کے خوابوں کی تکمیل میں ان کی مدد کر رہے ہیں



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…