سبی(این این آئی) مٹھڑی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم 11 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے 2 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک سول اسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو بولان کے علاقے مٹھر ی کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین مخالف سمیت سے آنے والے سیب سے لوڈ مزادٹرک سے ٹکرا گئی
جسکے نتیجے میں تین کے ڈرائیور ر عطا محمد سمیت 11افراد شکور خان، محمد اسحاق، شازین، ضمیر حسین، تاج محمد، طوطی خان، ثاقب، محمد اشرف، صدام حسین ایک خاتون اور شیر خواہ بچی جاں بحق جبکہ 15افراد ماسٹر خالد، جمعہ خان، ساجدہ، زینت،فاطمہ بی بی، خیر الدین، نسیم، گلاب خان، مائیں بی بی، ماہ نور، مزمل، جمیل احمد، زہرہ، فیاض احمد، زیتون بی بی زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس جائے واقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں 2 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دینے کے بعد سی ایم ایچ ریفر کر دیا گیا ہسپتال میں طبی امداد دینے کے دوران شدید گرمی کے خون کی کمی کے باعث ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو طبی امداد دینے کے دوران شدید پریشانی کا بھی سامناکرنا پڑا۔ حادثے میں وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی دوسری جانب ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کچھی مراد کاسی سول ہسپتال سبی پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر بازئی نے واقعے کے بعد سول اسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر تے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور عملہ کو طلب کرلیا۔ بولان کے علاقے مٹھر ی کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین مخالف سمیت سے آنے والے سیب سے لوڈ مزادٹرک سے ٹکرا گئی