لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے دو سالوں سے جو شرافت کا لبادہ اوڑا وہ آہستہ آہستہ اترنا شروع ہوگا۔ اب عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں کے نام سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں۔عمران خان نے آپ کو کلین چٹ کر کرپشن کرنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔عمران خان اور عثمان بزدار شہبازشریف کے منصوبوں کیلئے سپیشل تختیوں
کے کنٹینر منگوا کر رکھے ہیں۔عمران خان اپنے ہر لاہور دورے پر ایک دو تختیاں جہاز میں ساتھ لاتے ہیں۔عثمان بزدار وزارت اعلیٰ چھوڑ کر تختیاں بنانے کا کام شروع کردیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہاعثمان بزدار میں چینلجز سے نمٹنے کی صلاحیت ہی کہاں ہے؟ عثمان بزدار کو پلیٹ میں رکھ کر حکومت ملی اس کو چلانے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے۔شہبازشریف کے خوشحال پنجاب کو برباد کرنے کا کریڈٹ بھی عثمان بزدار کو جاتا ہے۔عثمان بزدار اتنے کمزور وزیراعلیٰ ہیں وفاق سے اے این سی ایوارڈ کا حصہ وصول کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔وفاق،کے پی کے،بلوچستان اور سندھ کو پیسے دے رہا ہے اور پنجاب سے لے رہا ہے۔پنجاب میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں اس لیے عثمان بزدار وفاق کو صدقہ خیرات دے رہے ہیں۔ دو سالوں سے پنجاب حکومت اپنا ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے دو سالوں سے جو شرافت کا لبادہ اوڑا وہ آہستہ آہستہ اترنا شروع ہوگا۔ اب عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں کے نام سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں۔عمران خان نے آپ کو کلین چٹ کر کرپشن کرنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔عمران خان اور عثمان بزدار شہبازشریف کے منصوبوں کیلئے سپیشل تختیوں کے کنٹینر منگوا کر رکھے ہیں۔عمران خان اپنے ہر لاہور دورے پر ایک دو تختیاں جہاز میں ساتھ لاتے ہیں۔عثمان بزدار وزارت اعلیٰ چھوڑ کر تختیاں بنانے کا کام شروع کردیں۔