’’پاکستان سعودیہ کا ایک دوسرے کے بغیر گزارا مشکل‘‘ کیاموجودہ صورتحال پر سعودی عرب پاکستانی فوج واپس بھیجے گا ؟ آرمی چیف کا دورہ سعودیہ کیوں ضروری ہوگیا تھا ؟تہلکہ خیز انکشافات

18  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے تعلقات شکوک کا شکار ہو گئے تھے ، ان حالات میں آرمی چیف کا سعودی عرب کا دورہ ضروری تھا، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی پکی ہے اور وقتی مسائل اس دوستی پر اثر انداز نہیں ہو سکتے ، دونوں کا ایک دوسرے کے بغیر گزارا مشکل ہے،

آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب وقتی غلط فہمیاں ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عسکری امور کے ماہرجنرل(ر)طلعت مسعود نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب ضروری تھا کیونکہ دونوں  ممالک کے درمیان شکوک و شہبات پیدا ہو گئے تھے ، پہلے او آئی سی کے معاملے پر پھر ہمارے وزیر خارجہ کے بیان کے بعد تعلقات میں خاصی سرد مہری آگئی تھی ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہے بھی ہیں ، دیگر معاہدے ہیں جو بہت اہمیت کے حامل ہیں ، اب امید ہے کہ ان کو ٹھیک کر لیا جائےگا ۔ ائیر مارشل (ر)مسعود اختر نے کہا ہے کہ جو حالات ہیں سعودی عرب کا ہمارے بغیر گزاراہ مشکل ہے اور ہمارے سعودی عرب کے بغیر گزاراہ مشکل ہے ، پاکستان کو شکایت تھی کہ سعودی عرب نے کشمیر پر ہمیں سپورٹ نہیں کیا جس کے بعد تعلقات میں تھوڑی سرد مہری آگئی تھی ،پاکستان کی سعودی عرب میں فوج بھی موجود ہے اور سعودی عرب اپنی حفاظت کیلئے اس فوج کو کبھی واپس نہیں بھجوائے گا ۔ نہ ہی ہم کہیں کہ ہم فوج واپس بلا رہے ہیں ، میرا خیال ہے آرمی چیف یہ ضرور کہیں گے کہ کسی بھی قیمت پر کسی بھی ملک کیساتھ اپنے تعلقات خراب نہین کریں گے ۔ جبکہ سینئر تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب ایک قسم کی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے کیا جارہا ہے ، سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی کی بنیاد پکی ہے اور وقتی مسائل اس دوستی پر اثر انداز نہیں ہو سکتے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…