لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کا بلین ٹری سونامی منصوبہ ناکارہ رہ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر 9 اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ٹائیگر فورس کے اراکین نے شادمان مارکیٹ سے ملحقہ پارک میں 2ہزار پودے لگائے مگر مذکورہ پودے اربن فاریسٹ انتظامیہ کی کوتاہی کے
باعث مذکورہ پودے مرجھا کر رہ گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان پودوں کو لگائے جانے کے بعد ان کی حفاظت کو نظر انداز کردیا گیا۔ جن پر کروڑوں روپے کے اخراجات آنے کے باوجود یہ پودے سوکھی ٹہنیاں بن کر رہ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ان پودوں کی پرورش کی ذمہ داری پی ایچ اے پر عائد تھی۔