سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں مگرمچھ کمسن بچی کو پلک جھپکتے میں نگل گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نواحی علاقے سے گزرنے والی نارا کینال میں موجود مگرمچھ نے دس سالہ زاہدہ کو نگل لیا، کمسن بچی کینال کے کنارے
دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ مگرمچھ نے حملہ کر دیا، ایک ہی وار میں دیوقامت مگرمچھ بچی کو نگل کر کینال میں واپس چلا گیا، وہاں موجود بچوں نے اس موقع پر شور مچایا جس پر علاقہ مکین وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مگرمچھ کی تلاش شروع کر دی ہے۔