منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے در ان 626نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 14افراد چل بسے ، ایکٹو کیسز کی تعداد سامنے آگئی

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے در ان 626نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 14افراد چل بسے ۔جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 626 مریض سامنے آئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 11 افراد ہسپتالوں میں چل بسے جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اپنی جان کی

بازی ہار گئے۔گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 745 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 754، پنجاب میں 6 ہزار 961،  خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 921، اسلام آباد میں 3 ہزار 134، بلوچستان میں 528، گلگت بلتستان میں 227، آزاد کشمیر میں 220 ٹیسٹس کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 215 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 144 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 15 ہزار 932 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 300 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 167، بلوچستان میں 12 ہزار 62، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 426، اسلام آباد میں 15 ہزار 342، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 21، پنجاب میں 94 ہزار 993 اور سندھ میں 1 لاکھ 25 ہزار 289 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار  153 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 307 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 180 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 236 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک کورونا کا مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ اسلام آباد میں کل 173 ،بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اموات ہوئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں 59 اموات ہوئیں۔ اب تک ملک بھر میں 22 لاکھ 29 ہزار 409 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 333 مریض زیر علاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…