سفارش کلچر کا خاتمہ ، میرٹ کا بول بالا، سرکاری کالجز کے اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر سسٹم کا اجراء کر دیا گیا

14  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے سرکاری کالجز کے اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے،آن لائن سسٹم سے پنجاب کے 700کالجز کے 15ہزار اساتذہ مستفید ہو سکیں گے، نئی پالیسی سے نہ صرف سفارش کلچر کا خاتمہ ہو گا بلکہ میرٹ کا بول بالا ہو گا اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں سرکاری کالجز کے

اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے بنائے گئے ای ٹرانسفر سسٹم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تبادلے کے خواہشمند سرکاری کالجز کے اساتذہ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت 18اکتوبر سے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن مخصوص ایپ پر تبادلے کے لیے موصول درخواستوں پر ایک ہفتہ میں جانچ پڑتال کے بعد میرٹ پر تبادلے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں درخواست دہندہ کو ایک ٹریکنگ سسٹم کے تحت اس کی درخواست بارے مکمل آگاہ رکھا جاے گا۔صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ ای ٹرانسفر ایپ پر پنجاب بھر کے کالجز میں خالی سیٹوں کی تفصیلات موجود ہونگی۔اور اساتذہ گھر بیٹھے تبادلہ کی درخواست دے سکیں گے۔جس سے ان کے وقت اور پیسے کی بچت ہو گی اور سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ اساتذہ ای ٹرانسفر ایپ کو گوگل پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کر کے بغیر وقت ضائع کے تبادلہ کے لیے اپنی درخواست جمع کروا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت ایک شفاف طریقے سے میرٹ پر اساتذہ کا تبادلے ہونگے اور سرکاری معاملات میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔ صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے سرکاری کالجز کے اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…