ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

نیب آفس کے باہر واقعے سے حکومت کی بزدلی اور بوکھلاہٹ واضح ہوگئی، ہمت ہے تو ہم سے کھل کر بات کریں، احسن اقبال کا چیلنج

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز پر حکومت نے ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کی ہے، حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو اسمبلی میں کھل کر بات کرے،ان ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنان اور مریم نواز ڈرنے والی نہیںہے، جنگلہ بس کے طعنے دینے والا اب خود 13 اگست کو پشاور میٹرو بس کا افتتاح کرینگے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری

احسن اقبال صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کی ہمشیرکی وفات پر صوبائی سیکرٹریٹ پرپہنچے، احسن اقبال نے انجینئر امیر مقام کی ہمشیرا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے واقعہ نے حکومت کی بزدلی کو سامنے لایا، مریم نواز پر حکومت نے ناکام قاتلانہ حملے کی کوشش کی ،حکومت کو کوئی مسئلہ ہے تو اسمبلی میں کھل کر بات کرے،ان ہتھکنڈو سے کارکنان اور مریم نواز ڈرنے والی نہیںہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا اورملک میں امن قائم کیا،ملک میں ترقیاتی منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچا یا ،تحریک انصاف نے اقتدار میں ملک کابیڑہ غرق کردیا ہے ،مہنگائی نے غریب عوام سے روٹی کاحق بھی چھین لیا ہے،بجلی ،گیس اورپٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،ملک کے ادارے کوفروخت کئے جارے ہیں، لیکن موجودہ حکومت اور عمران خان نے دوسالوں میں ملک کا ستیاناس اور بیڑا غرق کردیا پنجاب اور خیبرپختونخوا بچائوکرنے کی بات ہوگی،موجودہ حکومت نے معیشت ،خارجہ پالیسی سمیت تمام شعبوں کا بیڑا غرق کردیا ہے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ جنگلہ بس کے طعنے دینے والا اب خود 13 اگست کو پشاور میٹرو بس کا افتتاح کرینگے لیکن نقل کو عقل کی ضرورت ہوتی ہے، ن لیگ نے جو میٹرو گیارہ ماہ میں مکمل کیا پشاور میں پی ٹی آئی نے تین سال لگائے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی کا افتتاح نہ ہونے کے باعث اورینج ٹرین منصوبہ بھی رکوا دیا گیا تھاتاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی عوام سے چھپائی جائے جلد اے پی سی بلا کر تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…