اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

معروف صنعتکار اور نجی بینک کے مالک نے اپنی مل سے 3700 ملازمین کو فارغ کر دیا،سادہ کاغذات پر دستخط کروا کر کیا افسوسناک کام کیا گیا؟

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) فیصل آباد کے معرف صنعتکار اور نجی قومی بینک مالک نے اپنی ایک ملز سے 3700 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا اس فیصلہ کے خلاف کر نے کے خلاف لیبر قومی موومنٹ نے 17اگست کو آئی ایف ایل کے سامنے دھرنا دینے اور مطالبات نہ مانے جانے پر ستمبر میں پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا آن لائن کے مطابق گزشتہ روز ورکرزموومنٹ کے

سہیل مقصود،مرکزی جنرل سیکرٹر ی لیبر قومی موومنٹ محمد اسلم معراج،رانا محمد ندیم،محمد سیلم ودیگر ورکززنے پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے  کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کے باعث ابراہیم فائبر لمیٹیڈ نے مستقل ملازمین کی نوکر یاں ختم کر کے ان سے سادہ کا غذات پر دستخط کر وا کر انہیں ڈیلی ویجیز میں شامل کردیا ملازمین نے بے روزگاری کے خوف سے نئے فارم پرُکر دئیے اسی آڑ میں سینکڑوں نئے ملازمین کو 5ہزار روپے ماہانہ پر بھرتی کر لیا اور پرانے ملازمین کی کئی ماہ کی تنخواہ بھی روک لی حا لانکہ اس سے قبل حکومت واضح اعلان کر چکی تھی کہ کسی ملازم کو کرونا کی آڑ میں نو کری سے نہیں نکالا جا ئے گا مگر ابراہیم فا ئبر کی انتظامیہ نے اس حکومتی حکم کو ہی ٹھوکر ماردی انہوں نے کہا کہ آئی ایف ایل کے چیف ایگز یکٹو آفیسر شیخ نعیم کی طرف سے مختلف یقین دہا نیوں کے باوجود ہزاروں ملازمین کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا جس کے خلاف ورکرز 17اگست کو 15کلب روڑ ہیڈ آفس آئی ایف ایل کے سامنے پرانا سٹیٹس بحال ہونے تک دھر نا دیں گے اگر پھر بھی بحالی نہ ہو ئی تو ستمبر میں پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا انہوں چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ محنت کشوں کی دادرسی کے لیے فوری طور پر ایکشن لیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…