اسلام آباد(آن لائن ) نیب نے وزارت خارجہ کے سابق سینئر آفیسر کو گرفتار کرلیا، طفیل قاضی بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات رہا، ملزم نے سفارتخانے میں بطوراکاؤنٹینٹ سرکاری فنڈ کو نقصا ن پہنچایا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے وزارت خارجہ کے سابق آفیسرطفیل قاضی کو گرفتار کرلیا ہے۔ طفیل قاضی بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات رہا۔ ملزم نے سفارتخانے میں بطور اکاؤنٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصا ن پہنچایا۔ نیب راولپنڈی کو یہ کیس وزارت خارجہ کی جانب
سے بھیجا گیا تھا۔ نیب نے ملزم طفیل قاضی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے 62 لاکھ روپے کی کرپشن کی ہے۔ نیب نے وازرت خارجہ کے گرفتار سابق افسر طفیل قاضی کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کیس کی سماعت کی۔ نیب نے ملزم کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔عدالت نے ملزم کا میڈیکل کرانے کا بھی حکم دیا۔