جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

جڑواں شہروں کے شہریوں کیلئے خوشخبری، میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)جڑواں شہروں کے عوام کو جدید سفری سہولیات پہنچانے والی ’’میٹرو بس سروس‘‘ساڑھے4ماہ سے زائد کی بندش کے بعد بروز بدھ بحال ہو گی دنیا بھر سمیت ملک میں جاری کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث میٹرو بس سروس 23مارچ سے مکمل بند کر دی گئی تھی اس ضمن میں سیکریٹری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 10نکاتی ایس او پیز کے ساتھ سروس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے تحت میٹرو سروس کے سٹاف اور مسافروں کے درمیانی جسمانی رابطے پر سختی سے پابندی ہو گی، میٹرو

سٹیشنوں کے بورڈنگ کاؤنٹرز اور پلیٹ فارموں کے درمیان مسافروں کے درمیان کم سے کم 3فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے گا جڑوان شہروں کے درمیان اپنا ہر چکر پورا کرنے کے بعد ہر بس کی ڈس انفیکشن کی جائے گی،ڈیوٹی پر موجود تمام سٹاف کے لئے ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہو گا،بسوں کی کھڑکیا ہوا کی آمدورفت کے لئے کھلی رہیں گی،بسوں میں داخلہ سے قبل تمام مسافروں کے لئے ہینڈ سیناٹائزر کا استعمال لازمی ہو گا،طبیعت کی خرابی یا بخار کی صورت میں سٹاف کو کسی قسم کی سروسز کی اجازت نہیں ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…