اسلام آباد (این این آئی)زلفی بخاری کی یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں،200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ائیر ٹکٹس کا انتظام کر دیا،200 پاکستانی (آج) پیر کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے
،سہیل گلداری نے زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا،دونوں کے درمیان اہم ملاقات 25 جولائی کو خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی تھی،سہیل گلداری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا،مفت ائیر ٹکٹس ملنے پر پاکستانی محنت کش خوش ہوگئے اور زلفی بخاری اور سہیل گلداری سے اظہار تشکر کیا ،سہیل گلداری یو اے ای کی معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک ہیں،دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے بھی سہیل گلداری سے اظہار تشکر کیا ۔معاون خصوصی زلفی بخاری کی جانب سے بھی شکریہ کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔