ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

دو ہزار ایکڑ اراضی پرکتنے لاکھ درخت لگائے گئے ، حیرت انگیز تفصیلات

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے ورلڈ اربن فارسٹ اور ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر جاری اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ ملکی سطح پر منائے جانے والے اربن فارسٹ و ٹائیگرفورس ڈے بارے صوبہ بھر میں 853 جگہوں پر شجر کاری مہمات کی تقاریب منعقد کی گئیں اور دو ہزار ایکٹر زمین پر بیس لاکھ پودے لگائے گئے۔

چاروں ریجنز اور ساتوں ڈویژنز میں کابینہ ممبران، اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں ضلعی انتظامیہ، آن لائن ڈیپارٹمنٹس، محکمہ جنگلات اور ٹائیگر فورس کی مدد سے شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے شجرکاری مہم میںسبقت لیتے ہوئے اربن فارسٹیشن کیلئے مردان میں چار سو کنال کی زمین فراہم کی ہے جہاں انہوں نے خود درخت لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ معاون خصوصی کے مطابق ٹائیگر فورس نے کرونا وبا کے سد باب سمیت عوامی آگاہی مہمات میں کلیدی کردار ادا کرکے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن  میںبیس لاکھ پودے لگانا کسی بھی ادارے کیلئے عوام اور رضاکاروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تاہم ٹائیگر فورس کی رضاکارانہ خدمات نے آج پختونخوا میں یہ ممکن بنایا دیا ہے۔ معاون خصوصی نے بلین ٹری فارسٹیشن کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان میں شجرکاری کیلئے اُٹھائے جانیوالے ا قدامات کو سراہاہے اور پختونخوا میں ایک ارب لگنے والے درختوں کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بھر میں دس ارب درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس میں سے پختونخوا میں ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائے جائینگے۔ کامران بنگش کے مطابق شجرکاری سے نہ صرف پاکستان سے ماحولیاتی تغیر کے بُرے اثرات ختم ہوجائینگے بلکہ گلوبل وارمنگ کو متوازن رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویژن کی تکمیل کیلئے وزیراعلیٰ محمود کی قیادت میں گرین پختونخوا کیلئے ہنگامی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…