مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے

9  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے حبس کی شدت میں کمی آ گئی تاہم نشیبی علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ،کئی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے

گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں بند کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا ، شدیدبارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثرہواجسے وقفے وقفے سے بحال کیا جاتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے مختلف مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی جس سے جھل تھل ہو گیا ۔شدید بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،کئی کئی فٹ پانی کھڑاہو نے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گڑھی شاہو،لکشمی چوک، کوپر روڈ، ڈیوٹی فری شاپ ،پلازہ سینما چوک ،ظہور الٰہی روڈ، گھوڑے شاہ، ایک موریہ پل سمیت کئی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ۔  کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثرہوا تاہم بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد لیسکو کے فیلڈ عملے نے خرابی دور کر کے بجلی بحال کر دی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…