ایم ایل ون منصوبہ پاکستان میں جدید ریلوے کی طرف پہلا قدم،پاکستان کو معاشی ترقی دے گا،چینی سفیر کا بھی اہم پیغام

7  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک فریم ورک کے تحت پاکستان کا تاریخ ساز ریل منصوبہ ایم ایل ون منظور ہونے پر مبارکباد دی۔ چینی سفیر نے کہاکہ ایم ایل ون ریل منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزیدمضبوط کرے گا۔ شیخ رشید نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان میں جدید ریلوے کی طرف پہلا قدم ہے،پاکستان کو معاشی ترقی دے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا

ترقیاتی پروگرام ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم ون پر 6.8 ارب امریکی ڈالر لاگت آئیگی۔ کراچی سے پشاور 1872 کلومیٹر تیز رفتار کا نیا ٹریک تعمیر ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ چینی سفیر نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان عوام کے لئے ایک عظیم منصوبہ ہے- پاکستان مین سفری انقلاب لائے گا۔ چینی سفیر نے کرونا بیماری پر جلد قابو پانے پر حکومت پاکستان اور ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی تعریف کی۔ملاقات میں چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…