پنجاب حکومت نے بیرونی قرضوں  کیلئے  وفاقی حکومت سے منظوری مانگ لی

7  اگست‬‮  2020

اسلام آباد، لاہور( آن لائن ) ملک پر بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں کے دبا کے باوجود حکومت پنجاب نے مختلف منصوبوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے تین بیرونی قرضے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ ان سرگرمیوں کے لیے بیرونی قرضوں کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی صوبایئی حکومت نے تین منصوبوں کی تفصیلی دستاویز وفاقی حکومت کے ادارے

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سامنے پیش کیا تھا۔ کوئی بھی صوبائی حکومت اگر بیرونی قرضہ حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس کے لییے وفاق سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت ہونے والے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس نے ان تینوں منصوبوں کی منظوری دی۔ان میں نیا پاکستان ہا ئوسنگ اتھارٹی کی معاونت کے لیے 25 کروڑ ڈالر جس میں 20 کروڑ ڈالر کا عالمی بین کا قرض شامل ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے دیہی علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی کے منصوبے کے لیے 25 کروڑ ڈالر جس میں عالمی بینک کا 20 کروڑ کا قرض شامل ہے اور لاہور میں گندے پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے لیے مزید 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جائے گا۔ ماہرین  کہنا ہے کہ ان تینوں منصوبوں کے لیے بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں ہے اور صوبائی حکومت اسے اپنے وسائل سے یہ منصوبے مکمل کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…