چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کرنے والوں کیلئے خوشخبری ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر  دیا

7  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،کاروباری طبقے اور تعمیراتی سیکٹر کومراعات سے ترقی آئے گی،چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں،صنعتی  شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

لاہور میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرو زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر مرزا شہزاد اکبر اور ،ممبران قومی اسمبلی میں چودھری محمد عاصم نذیر، نواب شیر وسیر، رضا نصراللہ گھمن، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اللہ اور راجہ ریاض احمد موجود تھے۔ممبران اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سےآگاہ کیا۔ممبران اسمبلی نے وزیر اعظم کو کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے وبا پر قابو پانے کے لئے حکومتی حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیا ۔ ممبران اسمبلی نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور خصوصاً بھارت کی جانب سے جابرانہ و یکطرفہ اقدام ، غیر انسانی محاصرے، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم عمران خان گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد معاشی لحاظ سے بہت اہم حیثیت کا حامل ہے،حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، کاروباری طبقے اور تعمیرات سیکٹر کومراعات سے ترقی آئے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے  اور درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔  صنعتی  شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…