جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

کشمیر کو فلسطین بننے دینگے اور نہ ہی بھارت کو دنیا میں دوسرااسرائیل بننے دینگے ،ثروت اعجاز قادری کا دبنگ اعلان

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کو ہر محاذ اور فورم پر فرنٹ لائن کا کردار ادا کرناہوگا،ملک کی مذہبی وسیاسی جماعتیں اور پوری قوم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک پیج پر ہیں ،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے پوری قوم ہمہ وقت تیار ہے ،پاک فوج نے آواز دی تو فرنٹ لائن پر کھڑے ہونگے ،ملک کی عوام پاک فوج پر اُمید ہے اور مطالبہ کررہی ہے بھارت کی جارحیت کا جواب اُسی کی زبان میں دیا جائے ،پاکستان کے عوام جذبہ جہاد سے سرشار ہیں ،کشمیر میں جہاد سے سرشار افراد کو بھیجا جائے تاکہ بھارت کو مکمل انگیز کرکے ناکامی کی طرف دھکیلا جاسکے ،یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت نہیں بلکہ غاصبانہ قبضے کی ناکام کوشش ہے ،مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں اقوام متحدہ بلاتفریق رول پلے کرئے ،کشمیر کو فلسطین بننے دینگے اور نہ ہی بھارت کو دنیا میں دوسرااسرائیل بننے دینگے ، نریندر مودی انتہا پسند دہشتگرد ہے جس کے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،ظلم پھر ظلم ہے جب حد سے بڑھتا ہے تو ختم ہوجاتا ہے ،بھارت کی بربادی نریندر مودی کے ہاتھوں ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوںمرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان مین کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مودی بھارت کی بربادی کا سامان اکٹھا کررہا ہے انتہاپسندی اور دہشتگردی بھارت کی ٹکڑے کردیگی ،کشمیریوں کو آزادی دلاکر دم لینگے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ،اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…