چوری چارہ کاٹنے سے منع کرنا جرم بن گیا، کاشت کار کو ننگا کرکے سرعام گھسیٹا گیا، منہ کالا کرکے نازک جگہ پر لال مرچیں ڈال دینے کا افسوسناک واقعہ

  جمعرات‬‮ 6 اگست‬‮ 2020  |  23:54

اوکاڑہ(آن لائن)اوکاڑہ کے نواح میں کاشت کار کو برسرعام ننگا کرکے گھسیٹا گیا ، مار پیٹ کانشانہ بنایا گیا منہ پر کالا تیل لگا دیا پیٹھ میں پسی لا ل مرچیں ڈال دیں، واقعات کے مطابق نواحی گائوں لنڈیانوالہ میں ذاکر علی مقامی دکان کریانہ پر موجود تھا کہ ارشاد عرف بوٹا، شاہد پسران محرم علی، سجا دعرف ساجی ، شان اور افضل پسران شاہد آگئے جنہوں نے ذاکر علیپر سوٹوں سے مار پیٹ کرنا شروع کردی اس کی قمیض اور شلوار پھاڑ کر ننگا کر دیا اور برسر عام بازارمیں گھسیٹنا شروع کردیا کالا تیل اس کے منہ پر

لگا دیا اور پسی ہوئی کالی مرچیں اس کی پیٹھ میں ڈال دیں، تھانہ شیرگڑھ پولیس نے ذاکرعلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ذاکر علی کے مطابق اس نے ملزمان کو چوری چارہ کاٹنے سے منع کیا تھا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ہم قدم ارطغرل کے مزار پر

عاطف نواز راولپنڈی کی مکہ مارکیٹ میں دوپٹوں کا کام کرتا ہے‘ پندرہ سال کی عمر میں کام شروع کیا اور آہستہ آہستہ اس کام کا ماہر ہوتا چلا گیا‘ پندرہ سال قبل والد جگر کے عارضے کا شکار ہو گیا‘ انہیں ہیپاٹائیٹس سی ہوا اور وائرس آہستہ آہستہ ان کا جگر کھانے لگا‘ عاطف نے یہ 15 ....مزید پڑھئے‎