جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا مزید اضافہ ، اسٹیٹ بینک نے تصدیق کر دی

datetime 6  اگست‬‮  2020 |

کراچی( آن لائن ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا مزید اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے والے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تیس جولائی کو

ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے تھے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ بائیس لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی۔تیس جولائی تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب دو کروڑ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں زرمبادلہ کیذخائر کاحجم 18ارب91کروڑ ڈالرز بتایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…