لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو ویڈیو سکینڈل میں نوکری سے برطرف کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں گنہگار پائے گئے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ارشد ملک کو صفائی کا پورا موقع دیتے ہوئے
انکوائری کے دوران موقف بھی سنا گیا۔ ملزم کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم ارشد ملک کی ریٹائر کرنے کی دائر 2 درخواستیں بھی مسترد کی جاتی ہیں۔ انکوائری آفیسر جسٹس سردار احمد نعیم نے ملزم جوڈیشل افسر کیخلاف انکوائری میں نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی تھی۔