خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام کس کیلئے استعمال ہوتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نیب کے مشکور، نیب سے چبھتا ہوا سوال بھی پوچھ لیا

6  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دوسال ہوگئے انکوائری ہورہی ہے ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کا مشکورہوں جس نے مجھے ارب پتی لوگوں کی لسٹ میں شامل کردیا، نیب کو دوسال بعد کیسے یاد آیا؟۔ انہوں نے کہاکہ دوسال پہلے میں نیب کو اپنی تمام بینک ٹرانزیکشنز

کا ریکارڈ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب سے پوچھوں گا کہ ٹیکس پیڈ پیسے سے منی لانڈرنگ کیسے ہوتی ہے، کراچی میں جو الزام لگا ہے، الزام ہے کہ آپ نے ایم ڈی پی ایس او کو غلط لگایا ہے، انہیں پتہ ہی نہیں منسٹر نہیں لگاتا، حکومت نے دوسال میں کسی کو لگایا ہی نہیں، ریفرنس آئے گا تو اس پر بھی بات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، یہ تو پرانی بات ہے اب تو لوگ سیدھا نام لیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…