لاہور میں اورنج لائن ٹرین کب سے چلے گی؟ پنجاب حکومت نے نئی تاریخ دیدی

6  اگست‬‮  2020

لاہور(وائس آف ایشیا)حکومت پنجاب نے 25اکتوبر سے اورنج لائن ٹرین کے کمرشل بنیادوں پرافتتاح کا اعلان کردیا ہے اگرچہ عدالتی احکامات کے باوجود حکومت پنجاب تاحال اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کرنے میں ناکام ہے تاہم اب اورنج لائن ٹرین کو کمرشل طور پر چلانے کے لیے 25 اکتوبر کی تاریخ تجویز کردی گئی ہے ۔15 ستمبر کو منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر (جی ایم) کے مطابق یکم اکتوبر تک اورنج لائن منصوبے کے اسٹاف کی ٹریننگ مکمل ہوجائے گی جس کے بعد 25 اکتوبر کی تاریخ اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کی تجویز کی گئی ہے۔دوسری جانب وائس چیئرمین ایل ڈی اے کے مطابق اورنج لائن ٹرین چلانے کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں دو ہفتے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ لاہور کی اورنج لائن ٹرین بہت جلد عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سی پیک منصوبہ جات کو بریفنگ دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ اورنج لائن منصوبہ قطعا سیاسی نہیں ہے ہمیں ہدایت کی گئی تھی کوئی منصوبہ رکنا نہیں چاہیے ممبر کمیٹی اسد اشرف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن پر 99 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے ،مگر بند ہے کیا اورینج لائن سیاسی مسئلہ ہے؟اس پر عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ اورنج ٹرین لائن جلد مکمل ہو جائے گئی اورنج لائن کا کچھ سول ورک رہتا تھا اورنج لائن منصوبے کیلئے 1600 افراد بھرتی کیئے جائیں گے اورنج لائن آپریشنل ہونے کیلئے جلد تیار ہوگا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…