پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آصف زرداری کے بعد پیپلز پارٹی کم و بیش ن لیگ کا دوسرا چہرہ بن گئی وزیراعظم عمران خان کو صرف کس سے خطرہ لاحق ہے ، کیا اپوزیشن جماعتیں حکومت گرا سکتیں ہیں ؟ سینئر تجزیہ کاروں کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن حکومت کو 5سال پورے کرنے دے گی؟نجی ٹی وی جیوکے پروگرام میںسوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف خود نہیں چاہتے کہ کوئی اس وقت حکومت کو گرادے، انہیں پتا ہے کہ یہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود دب جائے گی۔

نواز شریف گارنٹی شریف ہیں ان کی تاریخ گارنٹیو ں کی ہے، اپوزیشن کہیں نہیں ہے اگر ہے تو اس کے پلے کچھ نہیں ہے،مظہر عباس نے کہا کہ اپوزیشن کے حکومت کیخلاف دعوے دعوے ہی رہیں گے، پی ٹی آئی حکومت اور عثمان بزدار اپنی مدت پوری کریں گے، بہت سے ادوار دیکھے لیکن اتنی کنفیوز، ڈسٹرب اور منتشر اپوزیشن آج تک نہیں دیکھی، شریفوں کا ڈی این اے اپوزیشن کانہیں ہے، پیپلز پارٹی کی بھی احتجاج کی روایت بینظیر بھٹو کے بعد ختم ہوگئی ہے۔آصف زرداری کے بعد پیپلز پارٹی کم و بیش ن لیگ کا دوسرا چہرہ بن گئی ہے، عمران خان کیلئے اتحادیوں کے علاوہ کوئی خطرہ نہیں اور اتحادیوں کو سنبھالنے والے موجود ہیں۔ بابر ستار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حکومت کو گرانا ہی اس کے موثر کردار کا ثبوت نہیں ہوتا۔اپوزیشن کے موثر کردار میں حکومت کااحتساب، غلط پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید اور متبادل پلان دینا شامل ہوتا ہے، اب یہ بحث نہیں ہے کہ اپوزیشن حکومت گراسکتی ہے یا نہیں بلکہ یہ ہے کہ حکومت میں سویلین لوگوں کی جگہ کس نے لینی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…