ایک منٹ کی خاموشی اور نقشہ میں کشمیر کو شامل کرنے سے کشمیر ہمارا ہوجائے گا کیا؟مولانا فضل الرحمن حکومتی پالیسیوں کیخلاف پھٹ پڑے

5  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت کی ناکام پالیسیوں نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔یوم استحصال کے موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن نا اہل حکمرانوں کے باعث کشمیریوں کی آزادی کا خواب چکنا چور ہوا ، ایک سال سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے۔

نا اہل حکومت کی ناکام پالیسیوں نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے، نا اہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں نے کشمیر کو بیچ ڈالا ، کشمیر کو بیچنے کے بعد آپ کس منہ سے کشمیریوں کی خودارادیت کی بات کر رہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایک منٹ کی خاموشی اور نقشہ میں کشمیر کو شامل کرنے سے کشمیر ہمارہ ہوجائے گا کیا؟ کشمیری کبھی موجودہ نا اہل حکمرانوں کو معاف نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کو بیچنے کے بعد اب مگر مچھ کے آنسو رونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…