لاہور( این این آئی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کمیٹی کی جانب سے سول ایوارڈ کے لئے نامزد کئے گئے اکثر ناموں کو سفارشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو نظر انداز کر دیاگیا ۔صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمود نے
کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ہو سکتا ہے کہ آپ کو سویپر ، ٹیکنیشن نہ ملے ، سینئر ڈاکٹر نہ ملے مگر ایک مخلوق جو ہمیشہ ملے گی وہ ینگ ڈاکٹرز ہیں۔ کروونا وبا ء میں جب سب کہ پاس کمزور قوت مدافعت کا بہانہ تھا تب ینگ ڈاکٹرز پیش پیش تھے۔ کروونا وبا ء سے لڑ نے والے درحقیقت ہائوس آفیسرز ، پی جی آرز ، میڈیکل آفیسرز ،سینئر رجسٹرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرز ہیں اور جب تک ان میں سے کسی کا نام لسٹ میں نہیں ہے تب تک یہ لسٹ ہمارے لیے بیکار اورسفارشیوں کا مجموعہ ہے۔کروونا وبا ء میں ینگ ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر لڑے لیکن ان کو نظر انداز کیا گیا ۔