اسلام آباد( آن لائن)لینڈ سٹیٹ میں کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات میں 14 ملازمین کو نوکریوں سے معطل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ممبر سٹیٹ نویدالٰہی نے کرپشن بد عنوانی کی مصدقہ شکایات ایکشن لیتے ہوئے لینڈ سٹیٹ میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر،دفتری،سب اسسٹنٹ اور سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے 14 افرادملازمین کو معطل کر دیا، معطل ہونے والوں میں ظفر حسین شاہ
،غلام محمد سیال،مبشر شاہ،فیصل منظور،محمد اطہر خان،اصغر عباسی،محمد جمشید کھوکھر،سعادت علی،یونس خان، محمد کامران،ذولفقار علی اور رحیم شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ان ملازمین کے خلاف ممبر اسٹیٹ کو متاثرین کی طرف سے بیشمار شکایات موصول ہوئیں تھیں تا ہم ان ملازمین کی کرپشن کے مبینہ ثبوت ملتے ہی ان کے خلاف کارروائی معمول میں لائی گئی۔