پاکستان کا تیسرا بڑا شہر کرونا وائرس سے مکمل محفوظ قرار ،حالیہ سمارٹ لاک ڈائون کے دوران کوئی مریض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کوئی موت ہوئی

4  اگست‬‮  2020

فیصل آباد (آن لائن)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کرونا وائرس سے مکمل محفوظ قرار ، حالیہ سمارٹ لاک ڈائون کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی مریض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کوئی موت ہوئی ، الائیڈ ہسپتال میں صرف تین متاثرہ افراد رہ گئے جو پہلے سے زیر علاج ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ، گورنمنٹ غلام محمد آباد جنرل ہسپتال سمیت دیگر کسی بھی ہسپتال میں کرونا کا کوئی نیا مریض داخل نہیں ہوا۔

عید الفطر کے مقابلے میں عید الاضحی شہریوں کیلئے کرونا وائرس کے حوالے سے اچھی ثابت ہوئی ، فیصل آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ، پاکستان کا دوسرا بڑا صنعتی شہر عید الاضحی کرونا وائرس سے مکمل محفوظ رہا اور عید ایام میں کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ، عید الاضحی سے پہلے اور عید ایام میں تاحال کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی فردکی ڈیتھ ہوئی ، صرف الائیڈ ہسپتال میں تین کرونا متاثرہ افراد زیر علاج ہیں جو عید سے پہلے داخل ہوئے تھے ان تین کے علاوہ شہر کے کسی بھی سرکاری و نجی ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی فرد زیر علاج نہیں ہے جو یقینا شہریوں کیلئے ایک خوشی کی خبر ہے کیونکہ عید الفطر پر لاک ڈائون میں نرمی کے دوران کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا تھا اور کئی لوگ اسے موت والی عید بھی قرار دیتے ہیں کیونکہ متعدد افراد کرونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے لیکن عید الاضحی پر کرونا کیسز میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی فرد کے وائرس سے متاثر ہ ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کی وجہ سے عید الاضحی فیصل آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر لائی ہے اور ماہرین اب فیصل آباد کو کرونا وائرس سے محفوظ قرار دے رہے ہیں جس سے یقینا معمولات زندگی بحال ہونے میں مدد ملے گی اور لوگوں کی معاشی مشکلات میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی تاہم ابھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور فیس ماسک کی پابندی کو لازم بنانا ہوگا اور حکومتی ایس او پیز کو ہر صورت اپنانا ہوگا تاکہ اس خطرناک وائرس کے پھیلائو کو مزید روکنے میں مدد مل سکے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…