اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی نمایاں کمی ہوئی ہے، ابھی احتیاط کی ضرورت ہے ۔یو ایس ایڈ کے تحت وینٹی لیٹرز فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کورونا سے نمٹنے کیلئے یو ایس ایڈ کے تعاون کے مشکور ہیں۔ انہوں
نے کہا کہ پاکستان کو درپیش کورونا وائرس کے چیلنج سے آگاہ ہیں، حکومت نے مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے بہترین اقدامات کیے، کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور این ڈی ایم اے کا کردار بھی اہم رہا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ابھی احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ کرونا وائرس مکمل طورپر ختم نہیں ہوا۔