نارنگ منڈی(این این آئی )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کو ملکی بربادی کیلئے مزید وقت نہیں دے سکتے اب عوام دشمن حکومت کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہو گی ۔انہوں نے اپنے فارم ہائوس پر میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں تاریخ ساز اقدامات اٹھائے لیکن نالائقوں کے ٹولے نے اقتدار میں اترتے ہی سب کچھ
تباہ کر دیا اور عوام کو گمراہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوری روایات کی حامی ہے موجودہ حکومت نالائق اور ناکام ثابت ہوئی ہے قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے اور نیب کو ایک ہتھیار کے طور پر مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے یہ انتقام اب مزید زیادہ دیر نہیں چل سکتا نیب کا قانون اندھا اور انتقام پر مبنی ہے ۔