منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

اتوار کے بجائے جمعہ کو عام تعطیل، اہم قدم اٹھا لیا گیا

datetime 27  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف بل اور جمعے کو ہفتہ وار تعطیل کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی۔چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جہاں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کے روز ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا جائے۔سراج الحق نے کہا کہ اتوار کی چھٹی سے ہماری معیشت کیا بہتر ہوئی،

اکثر مسلمان ممالک میں جمعے کو چھٹی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکثر جمعے کے دن خطبہ اور نماز مسجد پہنچتے پہنچتے فوت ہوجاتی ہے۔وفاقی وزیر علی محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ اسلام میں تو چھٹی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں معاشی نقطہ نظر کے پیش نظر اتوار کو چھٹی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ دنیا میں اکثر اتوار کو چھٹی ہوتی ہے لیکن جمعے کو چھٹی کرتے ہیں تو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دینی اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جمعے کی نماز پڑھ کر رزق تلاش کرنے کا کہا گیا ہے، اسلام میں کوئی پابندی کا تصور نہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کاروبار ہفتہ، اتوار کو بند ہوتا ہے۔سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ جن ممالک سے ہماری معیشت منسلک ہے وہاں اتوار کو تعطیل ہوتی ہے۔بعدازاں چیئرمین سینیٹ نے معاملہ ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوان بالا میں خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف بل پیش کیا۔شیری رحمن نے کہا کہ خواتین کو گھریلو تشدد کا شکار کیا جاتا ہے جبکہ گھریلو تشدد کے خلاف سندھ اسمبلی نے جامع قسم کا بل منظور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کو دنیا میں چھپی وبا سمجھا جاتا ہے، تشدد کو کوئی بھی جائز قرار نہیں دیتا اس لیے خواتین پر تشدد کو جرم قرار دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اس  معاملے پر واضع مؤقف ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل کو متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا۔یاد رہے کہ سندھ اسمبلی نے 2013 میں خواتین پر تشدد اور گھریلو تشدد سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا۔بل میں کہا گیا تھا کہ تشدد میں ملوث افراد کو ایک ماہ سے دوسال تک کی سزا اور ایک ہزار سے پچاس ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…