جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو ڈیپوٹیشن پرکراچی کس نے بھیجا؟ پیپلز پارٹی نے نوٹیفکیشن شیئر کرکے حقیقت آشکار کر دی

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ وفاق نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو ڈیپوٹیشن پر بھیجا،پیپلزپارٹی رہنما نے 22 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئرکردیا۔جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی کی کراچی کے ضلع سینٹرل میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر سیاسی مخالفین کی شدید تنقید کے بعد پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیاہے کہ دراصل وفاقی حکومت نے

انہیں سندھ منتقل کیا تھا۔پیپلزپارٹی رہنما نے 22 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئر کیا جس میں گریڈ 19 میں خیبر پختونخوا کے صوبائی مینجمنٹ سروس کے افسر ضیاالرحمن کی خدمات(ڈیپوٹیشن پر)سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری سے ان کی خدمات سندھ حکومت کے پاس ہیں اور صوبائی حکومت نے ان کو طے شدہ قوانین کے تحت ڈپٹی کمشنر سینٹرل مقرر کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا یہ خالصتا ایک انتظامی فیصلہ ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت کو اپنے معاملات تقرریوں اور تبادلوں کے ذریعے چلانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی تعیناتی اسی سمت میں محض ایک اور اقدام ہے جسے کسی کے غیر منطقی الزامات پر رد نہیں کیا جا سکتا۔  پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ وفاق نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو ڈیپوٹیشن پر بھیجا،پیپلزپارٹی رہنما نے 22 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئرکردیا۔ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی کی کراچی کے ضلع سینٹرل میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی پر سیاسی مخالفین کی شدید تنقید کے بعد پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیاہے کہ دراصل وفاقی حکومت نے انہیں سندھ منتقل کیا تھا۔پیپلزپارٹی رہنما نے 22 جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن شیئر کیا

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…