جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اوپن یونیورسٹی نے ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کا نیا طریقہ متعارف کردیا

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مشقیں(Course assignments) جمع کرانے کا طریقہ کار مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا ہے ٗ  سمسٹربہار2020ء میں پیش کئے گئے  بی ایڈ ٗ بی ایس ٗ پی جی ڈی ٗ ایم ایڈ ٗ ایم اے ٗ ایم ایس سی ٗ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں

رجسٹرڈ طلبہ اب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aaghi.aiou.edu.pkپرلاگ اِن ہوکر اپنی مشقیں آن لائن جمع کرائیں گے۔ اِن پروگرامز کی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 15۔اگست جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ٗ  محمد اجمل فاروق کے مطابق سمسٹربہار2020ء میں داخل طلبہ و طالبات کو Usernames اوs Password بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دئیے گئے ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ یوزر نام اور پاس ورڈ ویسے درج کریں جیسے انہیں میسج میں ملے ہیں ٗ یعنی جہاں لفظ کیپٹل ہے ٗ کیپٹل ہی درج کریں۔لاگ اِن ہونے کے بعد Student Quick Manualپر کلک کرکے پی ڈی ایف فائل ڈائون لوڈ کرلیں جس میں مشقیں جمع کرانے کا طریقہ ترتیب واردرج ہے۔ایسے طلبہ جن کو ابھی تک یونیورسٹی کی طرف سے میسج موصول نہ ہوا ہو یا انہوں نے میسج ڈیلیٹ کردیا ہے ٗ وہ [email protected]پر اپنے کوائف دوبارہ ارسال کریں۔طلبہ اپنی دونوں مشقیں یکجا بھی آخری مقررہ تاریخ) 15۔اکتوبر2020ء (تک آن لائن جمع کراسکتے ہیں ٗ اس کے بعد مشقیں اپ لوڈ کرنے کا لنک ہٹادیا جائے گا۔طلبہ مزید رہنمائی کے لئے براہ راست ای میل [email protected]پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔دریں اثناء ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗ انعام اﷲ شیخ نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ تدریسی مشقوں کے کام میں کسی دوسرے طالب علم یا گروہ سے مدد حاصل نہ کریں ۔انہوں نے متنبیہ کیا ہے کہ مشقوں کی Plagiarismچیکنگ کی جائیگی اور اگر کسی دو یا دو سے زیادہ طلباء کی مشقیں ایک جیسی پائی گئیں یا یہ معلوم ہوا کہ کسی طالب علم نے نقل کرکے مشق حل کی ہے تو ایسے طلباء کے خلاف انضباطی کاروائی کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…