اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں عیدالاضحی کے تین دن مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔شہری شاہد اورکزئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور اور چیئرمین روہت ہلال کمیٹی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم
کو قرآن و سنت کے مطابق ذبح عظیم کے لیے تین دن کے تعین کی ہدایت کی جائے۔استدعا کی گئی کہ عید کے تین دنوں کا پاکستان کی علاقائی حدود میں زوالحج کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے تعلق نہ ہو۔ استدعاکی گئی کہ ان تین دنوں کا تعین کیا جائے کہ پوری اسلامی جمہوریہ میں ایک ساتھ عید منائی جاسکے۔