ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی ‘‘ چین نے پاکستان سے ٹائیگر فورس کے کام کرنے کا طریقہ کار مشکلات اور ممکنہ مسائل کے حل سے متعلق معلومات مانگ لیں

datetime 25  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو گئی ہے ، چین نے پاکستان سے ٹائیگر فورس کے کام کرنے کا طریقہ کار، مشکلات اور ممکنہ مسائل کے حل سے متعلق معلومات مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق آل چائینہ یوتھ فیڈرریشن کے عہدیداران وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی حکام کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاکستان سے درخواست کی ہے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی سر براہی میں جو ٹائیگر فورس بنائی گئی وہ ٹائیگر فورس سے متعلق معلومات تجربے ، تبادلے اور رضا کاروں پر مشتمل ٹائیگر فورس سے متعلق آپریشنل کی تفصیلات فراہم کرے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس کے حالیہ اقدامات کو عوام اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ،چین کو بھی کورونا وباء کے باعث معاشی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے اور چین وبائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹائیگر فورس کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے اگر پاکستان ٹائیگر فورس سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرے تو شکر گزار ہوں گے ،چین ٹائیگر فورس کی اپنے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر مثبت اقدام کی تشہیر کیلئے بھی تیار ہے، خط میں فورس کے کام کرنے کا طریقہ کار، مشکلات اور ممکنہ مسائل کے حل سے متعلق معلومات مانگی گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے چین کی جانب سے لکھے گئے خط پر رد عمل د یتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم کے اقدام کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے ،ٹائیگر فورس کے قیام کا فیصلہ زمینی حقائق اور دور اندیشی پر مبنی تھا،پاکستان اور چین کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام پر کام پہلے سے جاری ہے ،چین کے ساتھ پاکستانی نوجوانوان کے 100 رکنی وفد کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کر چکے ہیں، دونوں ممالک میں نوجوانوں کی تربیت سے متعلق معلومات کا تبادلہ ضروری ہے ،خط کا جائزہ لے رہے ہیں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…