جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کی اپنا گھر سکیم اور کنسٹرکشن پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے حیرت انگیز کام کا آغاز،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہور ریونیو سب رجسٹراروں نے وزیراعظم کی اپنا گھر سکیم اور کنسٹرکشن پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے لنگوٹ کس لئے ہیں۔ لاہور میں اپنا گھر سکیم کے لئے گھر بنانے کے لئے خریدی گئی زمین کی رجسٹریوں پر اعتراض لگا کر کنسٹرکشن کمپنیوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔ سب رجسٹرار نشتر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، واہگہ ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن، داتا گنج بخش ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن نے رجسٹری محرروں سے مل کر

پرائیویٹ آفس بنا رکھے ہیں، رجسٹری منظور کروانے کے لئے پرائیویٹ آفس میں حاضر ہو کر لین دین طے کرنا ضروری ہو گیا، کنسٹرکشن کمپنیوں اور بلڈرز نے وزیراعلیٰ شکایت سیل میں درخواستیں جمع کروا دیں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے اپنا گھر سکیم کے لئے کنسٹرکشن کرنے والے اداروں کو سہولتیں دیئے جانے کے اعلان کے بعد اچھی شہرت رکھنے والی کمپنیوں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں زمینوں کی خریدوفروخت شروع کر دی لیکن لاہور ریونیو کے سب رجسٹراروں کے رجسٹری محرروں نے رجسٹریوں پر مختلف اعتراضات لگانا شروع کر دیئے، جس سے گھر بنانے والی کمپنیاں شدید پریشان ہو گئی، بعدازاں سب رجسٹراروں نے ایجنٹوں نے کمپنیوں کو رجسٹری محرر اور سب رجسٹراروں کے پرائیویٹ آفس رابطہ کرنے کا کہا جہاں سب رجسٹراروں نے رجسٹریاں منظور کرنے کی صورت میں بھاری رشوت مانگ لی جس پر کمپنیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے کی کوشش کی اور رجسٹری محرروں کے خلاف وزیراعلیٰ شکایت سیل میں درخواستیں جمع کروا دیں۔  لاہور ریونیو سب رجسٹراروں نے وزیراعظم کی اپنا گھر سکیم اور کنسٹرکشن پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے لنگوٹ کس لئے ہیں۔ لاہور میں اپنا گھر سکیم کے لئے گھر بنانے کے لئے خریدی گئی زمین کی رجسٹریوں پر اعتراض لگا کر کنسٹرکشن کمپنیوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…