جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز خاندان کے امیر ترین فرد ، فیملی کی کمپنیوں میں کتنے شیئرز کے مالک نکلے ؟ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز خاندان کے امیر ترین فرد ہیں ۔نجی ٹی وی نے نیب کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان شہباز فیملی کی 16 کمپنیوںمیں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار 700 شیئرز کے مالک ہیں

سلمان شہباز نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے ،سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ پاور میں1 ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شیئرز ہیں،سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 209 کنازل زرعی اراضی بھی ہے۔ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے پاکستان میں 10 جبکہ لندن میں 1 بینک اکائونٹ ہے ۔ دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز جن کمپنیوں کے شیئرز ہولڈرز ہیں ان میں شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پروڈکٹس ،مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگر مل، چینوٹ پاور ، کرسٹل پلاسٹک، حمزہ سپننگ، رمضان انرجی، اے جی انرجی ،العربیہ شوگر مل، محمد بخش ٹیکسٹائل اور یونی ٹاس سمیت دیگر کمپنیاں ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…